نئی دہلی،28ستمبر(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 2015-16 کے لئے ریلوے کے غیر گزیٹیڈ ملازمین کو 78 دن کی تنخواہ کے برابر پروڈکٹیوٹی پر مبنی بونس دینے کی تجویز کو منظوری دی گئی .
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میٹنگ کے بعدنامہ نگاروں کو بتایا کہ ریلوے وسائل کی کمی کے باجود بونس دینے کے لئے حساب کتاب کیاگیا تو 75دنوں کا حساب بنا لیکن چونکہ گذشتہ سال 78دنوں کا بونس دیا گیا تھا اس لئے اس بار بھی 78دنوں کا بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔